منگل, 07 مئی 2024


پاکستانی ٹیم کو کلین سوئپ کا خطرہ

ایمزٹی وی(کھیل) پاک انگلینڈ پانچ ون ڈے کرکٹ سیریز میں مسلسل ناکامی کے بعد پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اب کلین سوئپ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں پاکستان کی ناکامیوں کو بریک نہ لگ سکی۔ ساؤتھ ہیمٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم چوالیس رنز سے کامیاب رہی۔

لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کو چار وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ناٹنگھم میں تاریخی ایک سو انہتر رنز کی شکست نے امیدوں پرکرکٹ شائقین کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔ جبکہ لیڈز میں بھی جمود نہ ٹوٹ سکا اور انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹیم میں کی گئی چار تبدیلیاں بھی نتیجہ تبدیل نہ کرسکیں۔ سیریز میں اب پاکستانی ٹیم کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ پاکستانی کرکٹ کی ناؤ ڈوب رہی ہے۔

قومی ٹیم کو اب وائٹ واش کا خطرہ ہے۔ اتوار کو کارڈف میں ہونے والے آخری معرکے میں اب اللہ خیر ہی کرے۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر دلبرداشتہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں سے اب کوئی توقعات نہیں رہیں۔

کپتان پراپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے شائقین نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اظہرعلی کی جگہ اب کسی اورکو کپتان بنادینا چاہئیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment