منگل, 07 مئی 2024


جان سینا نے ریسلنگ سے دور ہونے کا فیصلہ کرلیا

ایمزٹی وی(کھیل) امریکی ریسلر جان سینا نے 13 سال بعد ریسلنگ سے دور ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جان سینا اب ایک ٹی وی رییلٹی شو میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے نظر آئیں گے۔ جان سینا کو امریکی ٹی وی کے رئیلٹی شو ”امریکن گرٹ“ میں میزبانی کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس پروگرام میں حسہ لینے والے امیدواروں کو فزیکل چیلنجز دیئے جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں جان سینا نے بتایا کہ میں 2002ء سے ڈبلیو ڈبلیو ای کی جانب سے ریسلنگ کے مقابلوں میں شرکت کرتا رہا ہوں۔ یہ بہت طویل عرصہ ہے۔ اب تو مجھے ریسلنگ کے مداحوں سے یہ تک سننے کو ملتا ہے کہ جان سینا نئے ریسلرز کو چانس نہیں دینا چاہتا بلکہ خود ہی سارے پہلوانوں کو پٹخنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ جان سینا نے آخری مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ سمر سلیم میں اے جے سٹائلز کے ساتھ مقابلہ لڑا تھا جس میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ دن اور آج تک جان سینا ریسلنگ کے رنگ میں دکھائی نہیں دیئے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment