بدھ, 08 مئی 2024


پاکستان کے پاس آخری موقع

ایمز ٹی وی (کھیل) لندن : ون ڈے سیریز کے ابتدائی چاروں میچوں میں ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج بقا کی جنگ لڑے گی. تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچویں اورآخری ون میچ کی میزبانی صوفیہ گارڈنز کررہا ہے.قومی ٹیم ون ڈے سیریز میں توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں اب تک ناکام رہی ہے. شعیب ملک کمر کی تکلیف سے صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد شعیب ملک سمیع اسلم کی جگہ لے سکتے ہیں.پاکستانی اننگز کا آغاز کپتان اظہر علی اورشرجیل خان کریں گے اور ون ڈاون پر محمد رضوان یا شعیب ملک کھیلیں گے. فاسٹ بولر محمد عرفان کی گزشتہ میچ کے دوران انجری کی وجہ سے ان فٹ ہوگئے تھے ان کی جگہ فاسٹ بولر محمد عامر کو شامل کیا جائے گا. پاکستان ٹیم نے اس گراؤنڈ پر 2 ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں جس میں سے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا. واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ماضی میں جو ہوا اس کو بدل نہیں سکتے،ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے لیکن ان سے سبق سیکھا جائے تو اچھی بات ہوگی،آخری میچ میں مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے کامیابی کےلیے پوری کوشش کریں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment