منگل, 07 مئی 2024


بھارتی بورڈ کا نیا اعتراض

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیئے بجٹ مختص ہونے پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں، بھارت نے آئی سی سی کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے ۔
اگلے برس انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیئے آئی سی سی نے بجٹ کا مختص کیا ، جس پر بھارتی بورڈ تو برا ہی مان گیا۔آئی سی سی نے یکم سے آٹھ جون تک ہونے والے 15 میچوں کے ایونٹ چیمپئینز ٹرافی کے لیئے 135 ملین ڈالرز مختص کیئے ،جبکہ رواں برس بھارت میں 8 مارچ سے 3 اپریل تک ہونے والے مردو خواتین کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیئے 45 ملین ڈالرز مختص کیئے گئے تھے جس میں میں 58 میچز کھیلے گئے ۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے جس میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، بھارتی بورڈ پر امید ہے کہ اس حوالے سے 6 اور 7 ستمبر کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اس مسئلے پر بات ہو گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment