جمعرات, 09 مئی 2024


آفریدی ایک بار پھر صحافی پر برھم

ایمز ٹی وی (کھیل) شاہد آفریدی صحافی کی جانب سے فٹنس کے سوال پر بھڑک اٹھے اور کہا کہ الحمداللہ فٹ ہوں اور تم جیسے دس افراد کو سنبھال سکتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میراچیف سلیکٹر انضمام الحق سے رابطہ ہوا ہے اور ان سے کہا ہے کہ میں کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں،
ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں سے بہت ساری غلطیاں ہوئیں،
انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو اچانک ہیرو اور 25 سال پرانے کھلاڑی کو زیرو بنا دیتے ہیں۔

یہ ہمارے میڈیا کا کام ہے۔ میڈیا سلیکشن کمیٹی کا کردار ادا نہ کرے، جب مناسب سمجھوں گا خود ہی کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انفرادی طورپراظہر علی کی کارکردگی بہت اچھی تھی لیکن بدقسمتی سے بطور کپتان وہ اچھی پرفارمنس نہیں کر پائے۔ ون ڈے کی کپتانی میں اظہر علی فلاپ رہے ہیں۔ ان پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہیئے۔

سرفراز احمد کے حوالے سے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم کو سرفراز کی صورت میں بہت اچھا کپتان ملا ہے، انہوں نے ٹی ٹونٹی میں بطور کپتان اچھا پرفارم کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ انٹرنیشنل لیگزکیلئے دو تین کلبوں سے بات چیت چل رہی ہے،جب بھی موقع ملاپاکستان کیلئے ضرورکھیلوں گا، ابھی کاؤنٹی اورڈومسٹک کرکٹ پر فوکس ہے۔ اس موقع پرشاہد آفریدی اپنی جا رحانہ طبیعت سے باز نہیں آئے۔ ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا آپ اپنے آپ کو کرکٹ کیلئے فٹ سمجھتے ہیں،جس پر آفریدی نے بر جستہ کہا کہ الحمد اللہ تم جیسے دس بندے ابھی بھی سنبھال سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ بوم بوم سے شہرت رکھنے والے شاہد آفریدی نے اس سے قبل بھی صحافی کے سوال کو گھٹیا قرار دیا تھا، جس پر ان کو صحافی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment