بدھ, 08 مئی 2024


محمد عامر سھرا سجانے کے لیے تیار

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر زندگی کی حقیقی اننگز کا آغاز کرنے جارہے ہیں، عامر بیس ستمبر کو سر پر سہرا سجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر رواں ماہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے، محمد عامر نے میچ فکسنگ پر پابندی کے دوران دو سال قبل برطانوی شہری نرجس ملک سے نکاح کیا تھا۔

شادی کی تمام تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، محمد عامر کی رسم حنا انیس ستمبر کو ہوگی، بیس ستمبر کو بارات لے کرجائیں گے جبکہ ولیمہ کی تقریب اکیس ستمبر کو ڈی ایچ اے لاہور میں ہوگی۔

تقریب کیلئے خوبصورت دعوت نامے بھی تیار ہوگئے ہیں، شادی میں کرکٹرز کے علاوہ معروف شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

شادی کے بعد محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے یو اے ای جائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment