جمعرات, 09 مئی 2024


کپتان کی پاکستان واپسی

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی انگلینڈ سے براستہ دبئی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

کپتان اظہر علی ایمریٹس کی پرواز 622 کے ذریعے انگلینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔کپتان اظہر علی نے لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے کسی قسم کی گفتگو کرنے سے گریز کیا۔

انگلینڈ میں ہونے والی 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو1-4 سےشکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment