جمعرات, 09 مئی 2024


آفریدی کا جوانوں کے لیے عید کا پیغام

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے وطن کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ تمام لوگوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

بوم بوم کا کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر ان فوجی جوانوں کو تہہ دل سے مبارک باد دیتے ہیں جو ہماری حفاظت کے لیے اپنوں سے دور عید منا رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment