جمعرات, 09 مئی 2024


شہریار خان کا کامیاب آپریشن

ایمز ٹی وی (کھیل) چیرمین پی سی بی شہریار خان کو لندن کے رائل برومپٹن اسپتال میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا لندن میں دل کا کامیاب آپریشن ہو گیا ہے، رائل برومپٹن اسپتال میں ہونے والے آپریشن کے بعد شہریارخان کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چیرمین پی سی بی کے دل کی سرجری کامیاب رہی اور انہیں آئندہ 10 روز میں اسپتال سے گھر جانے کی اجازت مل جائے گی تاہم شہریارخان کو مکمل صحت یاب ہونے میں 2 سے 3 ماہ آرام کا عرصہ درکار ہے۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین پی سی بی کو 3 ماہ تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، شہریار خان ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور اگر وہ اس عہدے پر برقرار رہے تو لندن سے ٹیلی فون پر ہی بورڈ کے معاملات چلائیں گے تاہم امکان ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیں۔

واضح رہے کہ آئین کے مطابق کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیرمین کی عدم موجودگی میں قائم چئیرمین منتخب کرسکتا ہے جب کہ استعفیٰ کی صورت میں پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ وزیر اعظم انتخاب کے ذریعے نئے چیرمین کی تعیناتی کا حکم بھی دے سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment