جمعرات, 09 مئی 2024


نیشنل ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل آج ہوگے

ایمز ٹی وی (کھیل) نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے ، کراچی وائٹس کا مقابلہ پشاور سے ہوگا اور لاہور وائٹس کی ٹیم کراچی بلیوز کے خلاف میدان میں اترے گی ۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے۔ ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ۔ جمعرات کی شام 4 بجے پشاور کا مقابلہ کراچی وائٹس سے ہوگا ۔ رات 8 بجے لاہور وائٹس اور کراچی بلیوز آمنے سامنے ہونگی ، فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل 16ستمبر کو شیڈول ہے ۔ سیمی فائنلز میں شعیب ملک ، محمد نواز اور حسن علی بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment