جمعرات, 09 مئی 2024


اظہر علی کے لیے فیصلہ آگیا

ایمز ٹی وی (کھیل) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا ابتدائی خاکہ تیارکر لیا، اظہرعلی قیادت کریں گے۔

ٹیم میں محمد حفیظ فٹنس مسائل سے دوچار، عمرگل اور سمیع اسلم ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے، پاکستان کی میزبانی میں ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے اس کے بعد ہے ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا ۔

انضمام الحق کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے ٹیم کا بھی ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے۔ اظہرعلی بدستور کپتانی کریں گے البتہ فاسٹ بولر عمر گل اور سمیع اسلم ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

محمد حفیظ بھی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے ٹیم کا اعلان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد کیا جائے گا ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز 23 ستمبر سے شروع ہوگی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment