جمعرات, 09 مئی 2024


ویسٹ انڈیز ٹیم میدان میں پہنچ گئی

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان سے ایک مکمل سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے جہاں کارلوس بریتھ ویٹ کی قیادت میں کیریبئن ٹیم 23 ستمبر سے شاہینوں کا مقابلہ کرے گی ۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد تین ون ڈے اور پھر تین ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے۔

پاکستان سے مکمل سیریز کھیلنے کے لیے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز یو اے ای پہنچ گئی ہے۔ٹیم کی قیادت کارلوس بریتھ ویٹ کر رہے ہیں جنہوں نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں چار چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو چیمپئن بنایا تھا البتہ ٹیم کو کرس گیل کی خدمات حاصل نہیں ہیں ۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے آج دبئی میں پول اور جیم سیشن کیے کل ؟آج ٹیم آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کرے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 23 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment