پیر, 13 مئی 2024


بھارت کا 500 واں ٹیسٹ میچ


ایمز ٹی وی (کھیل) بھارت نے اپنے 500 ویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف نو وکٹ پر 291 رنز بنا لیے۔ کانپور میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی ٹاس جیتنے میں کامیاب لیکن بیٹنگ میں ناکام رہے۔ مرلی وجے 65 اور پجارا 62 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان نو رنز ہی بنا پائے۔ایشون نے بھی 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ پہلے دن کے اختتام پر بھارت کا اسکور نو وکٹ پر 291 رنز رہا،جڈیجا 16 اور یادیو آٹھ رنز بناکر ناٹ آوٹ تھے، ٹریننٹ بولٹ اور سینٹنرنے تین تین وکٹ حاصل کیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment