پیر, 13 مئی 2024


سعید اجمل فیئر ویل کی باتوں پر برہم

ایمز ٹی وی (کھیل) ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل فیئر ویل کی باتیں کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں ۔ سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ سے مکمل ریٹائر ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔ شاہد آفریدی کی ریٹائر منٹ اور انہیں دیئے جانے والے فیئر ویل میچ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن ایسے میں پی سی بی کی جانب سے بیان آیا کہ وہ شاہد آفریدی کے ساتھ سعید اجمل کو بھی شایان شان طریقے سے الوداع کہیں گے۔ لیکن سعید اجمل کے ارادے کچھ اور ہیں ۔

سعید اجمل نے بیان دیا کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر نہیں ہونا چاہتے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اگر ایک ٹیسٹ کھلا دیں تو وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں ۔ سعید اجمل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ الوداع کہہ دینے والے بیان کی وجہ سے پی سی بی سے ناراض ہیں ۔کسی کو الوداع کہنے کا پی سی بی خود سے کیسے فیصلہ کر سکتا ہے اور انہیں ریٹائر ہی کرنا تھا تو ایکشن کلیئر کرانے کے لیے اتنا پیسہ کیوں لگایا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment