منگل, 07 مئی 2024


سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے قومی کرکٹرز کا اعلان رواں ہفتے ہوگا

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان اس ہفتے کرے گا۔ معاہدے کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ یا میچ فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معیاد 30 ستمبر کو ختم ہو چکی ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور سفارشات اور تجاویز بورڈ کو دے دی ہیں ۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان بدھ تک کر دیاجائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی فہرست میں سابق کپتان شاہد آفریدی اور سعید اجمل کا نام شامل نہیں ہے، لیکن بورڈ اس حوالے سے سوچ بچار میں مصروف ہے تاکہ کسی نئے تنازعہ سے بچا جائے ۔

دوسری جانب سرفرازاحمد کو اے کیٹگری میں شامل کیا جائے گا جبکہ محمد عامر اور شرجیل خان سمیت کئی کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا جائے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment