بدھ, 08 مئی 2024


میانمار میں ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس ون چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتح

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستانی کھلاڑی بشیر احمد نے میانمار میں جاری مکسڈ مارشل آرٹس ون چیمپئن شپ کے مقابلے میں مصری حریف کو شکست دے دی۔

میانمار میں ہونے والے مکسڈمارشل آرٹس ون چیمپئن شپ کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی بشیر احمد نے اپنے مصری حریف محمود محمد کو شکست دے دی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کھیل کے آغاز میں مصر کے محمود محمد کا پلڑا بھاری رہا لیکن پاکستانی کھلاڑی بشیر احمد نے ہمت نہ ہاری اور کھیل میں واپس آتے ہوئے مارشل آرٹس کا مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ دونوں پہلوانوں کے درمیان مقابلہ ایک منٹ اور 23 سیکنڈ تک جاری رہا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment