منگل, 07 مئی 2024


آفریدی نے اپنے بیان پر معزرت کرلی

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کے خلاف بیان بازی پر معافی مانگ لی۔ شاہد آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ درپیش رہا ہے ملک کے اتنے بڑے کرکٹر کو پیسوں کی بات نہیں کرنی چاہئے اور یہی فرق عمران خان اور جاوید میانداد کے درمیان ہے۔

دوسری جانب جاوید میانداد کے خلاف بیان بازی پر بوم بوم آفریدی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے بیان پر معذرت کی اور کہا کہ جاوید میانداد لیجنڈ کرکٹر ہیں لیکن وہ بغیر کسی وجہ کے میڈیا پر میری ذات پر ایک عرصے سے حملے کررہے ہیں، اس کے باوجود میں نے ایک عرصے تک درگزر کیا، برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے جو کچھ کہا وہ فطری تھا تاہم میں اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بدولت عوام سے پیار اور محبت کا رشتہ اب تک قائم ہے، 20 سالہ کیریئر میں اللہ نے جو نام دیا ہے وہ پہلے بھی تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا حالات جیسے بھی ہوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پشاور زلمی نے ملک میں نیا ٹیلنٹ متعارف کرانے کے لئے اہم کردار ادا کیا پہلے میں نے اس کی کپتانی کی اب پشاور زلمی کا صدر بننے کے بعد ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ میں بھی حصہ لوں گا اور آئندہ کا لائحہ عمل پی سی بی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد طے کروں گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment