اتوار, 05 مئی 2024


قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی اہم میچ کے لیے اڑان

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور ائیرپورٹ سے روانہ ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق کپتان ثناء میر کی قیادت میں نیوزی لینڈ دورے پر روانہ ہونے والی 21 رکنی ٹیم میں 15 کھلاڑی،6 آفیشلز شامل ہیں۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے نیوزی لینڈ دورے کے دوران 5 ون ڈے میچز اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ون ڈے میچ 9 نومبر کو کھیلے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment