منگل, 07 مئی 2024


کرسٹیانو رونالڈو کی حیرت انگیز آمدنی

ایمزٹی وی(کھیل) رئیل میڈرڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نئے معاہدے کے بعد 365,000 پاؤنڈز فی ہفتے آمدنی حاصل کرپائیں گے، کلب کے صدر فلورینٹینو پیریز نے گذشتہ دنوں نئے معاہدے کی دستاویزات پرتگالی اسٹرائیکر کے سپرد کردیں۔

اس موقع پر رونالڈو نے کہا کہ میں آئندہ 10 برس تک بھی کھیل سکتا ہوں، کلب نے ان کے معاہدے میں پانچ برس کی توسیع کی، جس کے بعد ان کے دنیا میں زیادہ آمدن پانے والے فٹبالر کی حیثیت برقرار رہے گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ نئے معاہدے کے تحت کلب سے 365,000 پاؤنڈز فی ہفتے معاوضہ پائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment