منگل, 21 مئی 2024


قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کے لئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردیئے

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر نے کے بعد 443رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ اس وقت میزبان ٹیم آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 443رنز پر 9کھلاڑی آﺅٹ ہونے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ اظہر علی نے ناقابل شکست 205رنز بنانے کے بعد کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ سہیل خان نے65 اسکور بنا کر اپنے کیریئر کی پہلی نصف سنچری بھی بنائی ۔ پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں اس وقت آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور 46رنز پر اوپنر میٹ رینشا10 سکور بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ اس وقت ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ بیٹنگ کر رہے ہیں ۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر سمیع اسلم نے9،بابر اعظم 23، یونس خان 21،کپتان مصباح الحق نے 11رنز بنائے جبکہ اسد شفیق نے50، سرفراز احمد 10، محمد عامر 29 ،سہیل خان 65 اوروہاب ریاض نے صرف 1 سکور بنایا جس کے بعد پاکستان نے اننگز 443 کے مجموعی سکور پر ڈکلیئر کر دی تاہم اوپنر اظہر علی 205 سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہےجنہوں نے 20چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری سکور کی ۔سہیل خان 65رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔انہوں نے اظہرعلی کا بھر پور ساتھ دیا اور کینگروز بولرز پر چوکوں اور چھکوں کی بار ش کردی۔

سہیل خان نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اظہر علی کے ساتھ آٹھویں وکٹ پر 118رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی ہے۔ اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

میلبورن میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے اظہر علی پہلے ایشیائی بھی بن گئے جنہوں نے ماجد خان کا44 سال پرانا 158رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جو 1972ءمیں انہوں نے اسی گراﺅنڈ میں بنایا تھا۔
ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری آسٹریلیا میں ڈبل سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ یہ اظہر علی کے کیرئیر کی تیسری ڈبل سنچری ہے، جس میں سے ایک کو وہ ٹرپل سنچری میں بھی تبدیل کرچکے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment