جمعہ, 17 مئی 2024


اظہر علی ایسا ریکارڈ بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس)اظہر علی آسٹریلیا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے ، قومی ٹیم نے اظہرعلی کی شاندار بیٹنگ اور 205انفرادی اسکور کے بعد 443پر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ اظہر علی نے 364گیندوں کا سامنا کر کے 20چوکوں کی مدد سے 205ناقابل شکست رنز بنائے جس کے بعد وہ آسٹریلوی سر زمین پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس سے قبل 1972ءمیں ماجد خان نے آسٹریلیا کے خلاف میلورن گراﺅنڈ میں 158رنز بنائے تھے ۔ اس طرح اظہر علی نے ماجد خان کا 44سالہ پرانا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

اظہر علی 205رنز بنانے کے بعد ایشیاءکے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا میں ڈبل سنچری اسکور کی ۔ اس سے قبل یہ اعزاز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری کو حاصل ہے ۔ یہ اظہر علی کے کیرئیر کی تیسری ڈبل سنچری ہے، جس میں سے ایک کو وہ ٹرپل سنچری میں بھی تبدیل کرچکے ہیں۔انہوں نے آج اظہر علی 20چوکوں کی مدد سے 205رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔سہیل خان 65رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے۔انہوں نے اظہرعلی کا بھر پور ساتھ دیا اور کینگروز بولرز پر چوکوں اور چھکوں کی بار ش کردی۔

سہیل خان نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اظہر علی کے ساتھ آٹھویں وکٹ پر 118رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment