پیر, 20 مئی 2024


کرکٹ ایونٹس کے لئے پاکستان آئیڈیل ملک ہے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے پاکستان کی سر زمین کو انٹرنیشنل ایونٹس کے انعقاد کے لئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم دوبارہ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ روانگی سے قبل ملائشیا کی کرکٹ ٹیم کے مینجر شنکر ریتنام اور کوچ بلال اسد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاپ لیول کے کرکٹ ایونٹس کے لئے پاکستان آئیڈیل ملک ہے اور یہاں پر سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ دس روزہ دورہ پاکستان کے دوران ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم نے یہاں کھیل کر بہت لطف اٹھایا ۔ ملائشیا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کی نیشنل اکیڈمی کی ٹیم نے ون ڈے میچز میں 3-0سے شکست دی جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز 1-1سے برابر رہی ۔ ملائشین ٹیم کے مینجر شنکر اور کوچ بلال اسد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم کرنا ناانصافی ہے اور یہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ فوری طور پر بحال ہونی چاہئے ۔ پاکستان میں سیکورٹی کے مسئلہ کے بارے میں غیر ملکی ٹیموں کا مائنڈ سیٹ غلط ہے ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment