ھفتہ, 27 فروری 2021


آئی سی سی نے سنسنی خیز میچ کے بعد ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے اور پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تایخی فتح کے باعث پاکستان پانچویں نمبر پر برقرار ہے جبکہ بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے اور جنوبی افریقہ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح حاصل کر کے پانچویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
فہرست میں نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 59 سال بعد ان کی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی ہے جس کے باعث رینکنگ میں اس کی پانچویں پوزیشن برقرار رہی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    26/06/2017

    Le Xenical Est Il En Vente Libre Cheap Viagra Generic Buy Anafranil Online