اتوار, 22 ستمبر 2024


پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں گروپ بی کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شاداب خان کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اظہر علی نے فہیم اشرف کو ون ڈے کیپ پہنائی اور تمام کھلاڑیوں نے انہیں مبارکباد دی۔
میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم ،محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور جنید خان شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کے ہاتھ میں ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیروشن ڈیکویلا، دنوشکا گوناتھیلاکا، کوشل مینڈس، دنیش چندی مل، اسیلا گونارتنے، دھنانجیا دی سلوا، تھیسارا پریرا، سورنگا لکمل، لاستھ ملنگا اور نووران پرادیپ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ فاتح ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ پاکستان نے اس سے قبل ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے جن میں سے ایک میں شکست اور دوسرے میں فتح حاصل ہوئی جبکہ سری لنکا نے بھی دو میچ کھیل کر ایک میں فتح حاصل کی اور دوسرے میں ہار اس کا مقدر بنی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comments2

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    08/07/2017

    Female Viagra Sale viagra online Real Progesterone Where To Buy Price On Line

  • Comment Link MarvinPum

    MarvinPum

    23/06/2017

    viagra price per pill in india
    cheap viagra pills online
    diferencia cialis original y generico
    http://viagramtxgeneric.com/ - buy cheap viagra uk
    cialis soft tabs 20mg pills