پیر, 20 مئی 2024


شائیقن کرکٹ کو آزادی کپ سیریز براہِ راست دکھانے کی تیاری مکمل

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)لاہور میں آج پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان یو بی ایل آزادی کپ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ دنیا بھر کے مایہ ناز کھلاڑی اس سیریز میں حصہ لینے کے لیے پاکستان میں جمع ہوئے ہیں اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ تین میچز کی اس سیریز کو یو بی ایل آزادی کپ کا نام دیا گیا ہے جو 12 سے 15 ستمبر تک منعقد ہوگی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرح آزادی کپ کی کامیابی کو بھی یقینی بنانے کے لیے بلٹز ایڈورٹائزنگ کی ذیلی دی کنٹینٹ کمپنی، ٹرانس میڈیا گروپ اور آئی ٹی ڈبلیو ’’کرکٹ گیٹ ڈاٹ پی کے‘‘ کے اس ویڈیو لنک پر ڈی آر ایم سے آزادی کپ میچ کو خصوصی طور پر براہ راست نشر کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جہد مسلسل کرتے ہوئے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنایا جس سے بلاشبہ پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ناقدین کے منہ بند ہوجائیں گے۔ بلٹز ایڈورٹائزنگ کے سی ای او احسن ادریس نے کہا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد بین الاقوامی کرکٹ بالآخر کی پاکستان واپسی ممکن ہوئی۔ پاکستان میں بین الاقوامی سیریز کے ٹی وی و ڈیجیٹل میڈیا اور ری مارکیٹنگ حقوق حاصل کرنے والے پہلے ادارے کی حیثیت سے بلٹز گروپ اور اس کے پارٹنرز عالمی کرکٹ کی واپسی کا حصہ ہونے کو باعث اعزاز سمجھتے ہیں اور پاکستانی میڈیا کے منظر نامے کے تمام نشریاتی ذرائع میں اس ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے متحد ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment