بدھ, 08 مئی 2024


ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کا تاریخی میچ ملتوی ہونے کا خدشہ

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو رات سات بجے شروع ہو گا۔ لیکن پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے میچوں کے دنوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے جس کے باعث میچز ملتوی ہونے کا خدشہ بھی منڈلانے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی ، سرگودھا ، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ لاہور،گوجرانوالہ، بنوں ، ڈی آئی خان، ژوب ، قلات ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر میچوں کے دنوں میں بارش ہوئی تو متبادل شہر اور اسٹیڈیم نہ ہونے کے باعث ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے تاریخی میچ ملتوی ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث پاکستانی شدید اضطراب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment