ھفتہ, 21 ستمبر 2024


پاکستان وومین کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)کیوی کرکٹ کوچ مارک کولز کو پاکستان ویمن ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
مارک کولز اکتوبر کے آغاز میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ سے قبل لاہور آئیں گے، کولز نے کہا کہ پاکستانی ویمن ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے اور انہیں اپنی عمومی غلطیوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے اگرچہ اچھا کھیل پیش کیا تاہم بڑے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔
واضح رہے کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل صبیح اظہر کی جگہ قومی ویمن ٹیم کی کوچنگ سنبھالیں گے۔ اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ میں ناردرن ڈسٹرکٹ ریجن کی کوچنگ کرتے رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment