ھفتہ, 21 ستمبر 2024


پاکستان بقابلہ سری لنکا، یاسر شاہ قومی ٹیم سے پرُ امید

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے کی بڑی خوشی ہوئی، امید ہے کہ مستقبل میں مزید انٹرنیشنل ٹیمیں بھی آئیں گی۔
گزشتہ دنوں لاہور میں ’’شکر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا ٹیسٹ ابوظبی میں ہے، سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، لیگ اسپنر کے مطابق ہماری سری لنکا کے خلاف آخری سیریز 2015 میں سری لنکا میں ہی ہوئی تھی، جس میں نہ صرف ہم نے اچھی کارکردگی دکھائی بلکہ ہم سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب بھی رہے، ہم یو اے ای میں بھی ایک بار پھر وہی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں، مجھ سمیت ٹیم کے ہر کھلاڑی کی کوشش ہے کہ سری لنکا کے خلاف اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے بازی اپنے نام کریں۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ ورلڈ الیون کے پاکستان آنے کی بڑی خوشی ہوئی ہے، سیریز کے تینوں میچز بڑے احسن انداز میں ہوئے، اس دوران سیکیورٹی بھی بے مثال رہی، ایوارڈ تقریب کے دوران لاہور آیا تو یہ سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا، بڑا اچھا لگا، امید ہے کہ مستقبل میں مزید انٹرنیشنل ٹیمیں بھی آئیں گی۔
ایک سوال پر ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ وہ کھیل ہے جس سے ملکوں کے درمیان رابطے بڑھتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلے ضرور ہونے چاہیے، میری بھی خواہش ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ کھیلیں، بلوشرٹس بھی پاکستان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں،کچھ مسائل ضرور ہیں لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ کھیلیں، چاہے وہ مقابلے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ہوں یا یا کسی نیوٹرل مقام پرہو ہمیں کرکٹ ملنی چاہیے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment