ھفتہ, 21 ستمبر 2024


سری لنکن کرکٹ ٹیم شاہینوں سے خوفزدہ

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)سری لنکن کپتان دنیش چندیمل اپنے کرکٹرز کو پاکستانی خطرے سے خبردار کرنے لگے۔
ابوظبی میں پہلے ٹیسٹ سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دنیش چندیمل نے کہا کہ اگرچہ ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس کرے گی لیکن اس کے باوجود گرین کیپس کو آسان حریف نہیں سمجھا جا سکتا، میزبان سائیڈ کو کئی نوجوان باصلاحیت کرکٹرزکی خدمات حاصل ہیں، آئی لینڈرز کسی سہل پسندی کا شکار ہوئے توناکامی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment