ھفتہ, 21 ستمبر 2024


کپتان سرفراز احمد کی سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم بے خوف ہو کر پاکستان آئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، چاہتے ہیں کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان آ کر کھیلے، سری لنکن ٹیم مضبوط حریف ہے، ان کو ٹف ٹائم دیں گے، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے آئی لینڈرز کو یقین دلایا کہ پاکستان میں انہیں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔ ورلڈ الیون کا کامیاب ٹور اس کی دلیل ہے، سری لنکن ٹیم بھی بلا جھجک پاکستان آ کر کھیل سکتی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment