ھفتہ, 21 ستمبر 2024


پاکستان بمقابلہ سری لنکا، ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلا ٹیسٹ میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور پاکستان کی آدھی ٹیم 136 رنز کے تعاقب میں پویلین لوٹ چکی ہے۔
اس سے قبل سری یاسر شاہ کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث سری لنکن ٹیم کی شدید مشکلات کا شکار رہی اور پاکستان کو محض 136 رنز کا ہدف دے کر آﺅٹ ہو گئی۔ یاسر شاہ نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹیسٹ میچ میں فتح کی امید پیدا کی۔
ان کی اس شاندار باﺅلنگ پر مداح اتنے خوش تھے کہ انہوں نے سٹیڈیم میں بیٹھے ہی نیا اور دلچسپ نعرہ تخلیق کر لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔ ذیل میں دی گئی ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر شاہ کی اعلیٰ کارکردگی پر خوش شائقین نعرہ لگا رہے ہیں ”ٹھنڈی لسی تے گرم چاہ (چائے) ۔۔۔ یاسر شاہ، یاسر شاہ۔۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment