ھفتہ, 21 ستمبر 2024


شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کی دوسری ٹیم میں شامل

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) آفریدی نے پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت بھی کی تاہم دوسرے ایڈیشن میں یہ فرائض ڈیرن سیمی نے ادا کیے۔
زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے شاہد آفریدی کی خدمات سراہتے ہوئے کہا کہ مایہ ناز آل راؤنڈر ان کے بھائی جیسے ہیں۔
انہوں نے مستقبل میں شاہد آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
آفریدی نے چند ماہ قبل پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پشاور زلمی سے بطورصدر اور کھلاڑی علیحدگی اختیار کررہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایک ٹیم سےکپ جیتا،اب دوسری ٹیم کی باری ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment