ھفتہ, 21 ستمبر 2024


بھارت میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کوشدید خطرہ لاحق

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بھارت کے شہر گوہاٹی کی پولیس نے آسٹریلوی ٹیم پر حملے کے الزام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد شائقین نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
بھارت کے شہر گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو بھارتی شائقین سے ہوم گراؤنڈ پر اپنی ٹیم کی شکست برداشت نہ ہوئی اور جیت کے بعد جب آسٹریلوی ٹیم گراؤنڈ سے واپس ہوٹل جارہی تھی کہ اس دوران چند افراد نے ٹیم کی بس پر پتھراؤ شروع کردیا جس سے بس کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ بنگلادیش میں بھی آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ کیا گیا تھا جسے بعد ازاں بنگلادیشی حکام نے بچوں کی شرارت قرار دیا تھا اور ساتھ ہی آسٹریلوی ٹیم کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment