جمعہ, 17 مئی 2024


ہم ڈریسنگ روم میں ایسی باتیں نہیں کرتے

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے بابر اعظم کو نیا جاوید میانداد قرار دینے کے سوال کا خوبصورتی سے جواب دیدیا۔
چوتھے ون ڈے کے بعد ایک سری لنکن صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا بابر اعظم پاکستان کیلیے نئے جاوید میانداد ہیں؟ اس پر سرفراز نے کہا کہ ہم ڈریسنگ روم میں ایسی باتیں نہیں کرتے، میانداد ایک لیجنڈ ہیں، پاکستان میں اور بھی بہت سے عظیم کرکٹرز آئے ہیں، بابر اعظم بھی ہمارے لیے ایک خاص پلیئر اور بیٹ کے ساتھ عمدہ پرفارم کررہے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ وہ اسی طرح پرفارم کرتے رہیں گے اور مستقبل میں ان کا شمار بھی لیجنڈ پلیئرز میں ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment