اتوار, 19 مئی 2024


ٹی20 میچ کے ٹکٹ کا حصول مشکل ہوگیا

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ طریقہ کار کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹ خریدنے کی اجازت دی گئی تھی۔ کوریئر کپمنی خریدار کا نام اور شاختی کارڈ نمبر درج کرکے ہی ٹکٹ جاری کرتی رہی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق مرکزی خریدار ٹکٹ کی تصدیق کیلیے اصل شناختی کارڈ ساتھ لائے گا تو اس کے ساتھ ایک سے لیکر 4 تک افراد داخل ہوسکیں گے۔ 4 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی ٹکٹ لیکر آنا ہوگا۔

یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اپنا خریدا گیا ٹکٹ سوشل میڈیا یا کسی فورم پر بھی نمائش کیلیے پیش کرنے سے گریز کریں، ٹکٹ کی خریداری کے لیے اپنا شناختی کارڈ کسی کو استعمال نہ کرنے دیں۔ کوئی ٹکٹ ڈپلیکیٹ ہوا تو پہلے آنے والے کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کا موقع دیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment