ھفتہ, 21 ستمبر 2024


پاکستان کے جادوئی اسپنر سعید اجمل نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)مایہ ناز سپنر سعید اجمل نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا۔
میڈیا زرائع کے مطابق سعید اجمل نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اس لئے پاکستان میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہو گا جس کے بعد وہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعید اجمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن کیلئے انہیں اسپن باﺅلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے یعنی وہ پی ایس ایل میں بھی ان ایکشن نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ اپنی عمدہ سپن باﺅلنگ کے ذریعے دنیا کے نامور بلے بازوں کو گھما دینے والے سعید اجمل باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کے بعد غیر موثر ہو گئے تھے، انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ اپریل 2015ءمیں ڈھماکہ میں کھیلا تھا۔
سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 178 وکٹیں حاصل کیں اور 113 ون ڈے میچوں میں 184 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ 64 ٹی 20 میچوں میں 85 شکار کئے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment