ھفتہ, 21 ستمبر 2024


اولمپک فینسنگ کھلاڑی ابتہاج محمد کے نام منفرد اعزاز

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) امریکی اولمپک فینسنگ کھلاڑی ابتہاج محمد کے اعزاز میں دنیا کی پہلی حجاب پوش ایتھلیٹ باربی گڑیا متعارف کروادی گئی۔ یہ گڑیا دنیا بھر میں معروف باربی سیریز کی پہلی حجابی گڑیا ہے جس کی شکل امریکی فنسرابتہاج محمد سے ملتی ہے۔

hbz ibtihaj muhammad barbie index 1510598525

ابتہاج نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی اولمپک کھلاڑی ہیں جنہوں نے حجاب پہن کر کھیلوں میں شرکت کی اور گزشتہ سال ریو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ ابتہاج محمد نے اپنے اعزاز میں باربی گڑیا بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ ان کے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہاجب میں ایک مسلمان لڑکی کے طور پر فنسنگ کے کھیل میں اپنے سفر کے بارے میں سوچتی ہوں تو وہ تمام لوگ میری نظروں کے سامنے گھوم جاتے ہیں جنہوں نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا تھا یہ باربی ان کے لیے ہے۔ ابتہاج نے اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں وہ اپنی باربی گڑیا کو ٹشو پیپر کا حجاب پہناتی تھیں تاکہ وہ ان کی اور ان کی بہنوں کی طرح دکھائی دے۔

mattel hijab barbie shero islam burka america 933x445

آج مجھے فخر ہے کہ وہ تمام چھوٹی بچیاں جو حجاب پہنتی ہیں اور جو نہیں پہنتیں ایک ایسی گڑیا کے ساتھ کھیل سکتی ہیں جو حجاب پہنتی ہے۔ یہ ایک ایسی باربی ہے جو اتنی طاقت ور ہے کہ ایک تلواراٹھاسکتی ہے اوراتنی مستقل مزاج ہے کہ کئی سالوں کی محنت سے اولمپک کےمقابلوں تک پہنچ سکتی ہے۔ باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ماٹل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال میں ان خواتین کے عکس پر گڑیا بنائیں گے جنہوں نے ایسے کارنامے انجام دئیے ہیں جو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے متاثر کن ہیں۔ واضح رہے کہ حجاب پوش باربی گڑیا کو گلیمر جریدے کے ’’ویمن آف دی ژئیر اجلاس‘‘میں پہلی بار متعارف کروایاگیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment