ھفتہ, 21 ستمبر 2024


جان سینا جلد پشاور زلمی کیلئے بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آ ئیں گے ،جاوید آفریدی

 

ایمز ٹی وی(پشاور) پشاور زلمی کے سپورٹرز کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے جلد ہی معروف اور انتہائی مشہور ریسلر جان سینا پشاور زلمی کیلئے کھیتے ہوئے نظر آئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق مشہور ریسلر جان سینا کی کرکٹ مصروفیات آج کل ہر کسی کی زبان پر ہیں اور حال ہی میں وہ سڈنی میں شین واٹسن کے ساتھ بلے بازی کے گر سیکھنے میں مگن نظر آئے تاہم جان سینا کے کرکٹ کے ساتھ لگاﺅ کو دیکھتے ہوئے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ان سے رابطہ کیا اور پشاور زلمی کے شائقین کو یہ خوشخبری سنائی کہ جان سینا بہت جلد پشاور زلمی فاﺅنڈیشن کیلئے بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آ ئیں گے تاہم اس حوالے سے ابھی دن اور مقام کا تعین ہونا باقی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ ادکارہ نرگس فخری ،بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور ہربجن سنگھ سمیت دیگر بڑے نام پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں اور جلد ہی جان سینا بھی پی ایس ایل فرنچائز کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر یں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment