پیر, 24 ستمبر 2018


انڈر19 ورلڈکپ، پاکستان کو افغانستان کے خلاف شکست کاسامنا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی،پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 188 رنز بنائے تھے ،افغانستان نے 15 گیند پہلے ہی ہدف حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب زاہد عالم صفر پر آﺅٹ ہو گئے،امداد عالم بھی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ،علی زریاب آصف ٹاپ سکورر رہے انہوں نے 81 رنز بنائے، ان کے علاوہ پاکستان کی طرف سے کوئی بیٹسمین نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔افغانستان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment