اتوار, 10 نومبر 2024


ایم ڈی پی سی بی کے لئے 9 امیدوار شارٹ لسٹ

 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے لیے 9 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیاگیا ہے جن کے انٹرویوز کا سلسلہ پیر یا منگل سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے لیے مجموعی طورپر 150 کے قریب درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 9 مطلوبہ قابلیت اور معیار پر پورا اترسکے ہیں،

جن کے انٹرویوز کا سلسلہ پیر یا منگل سے شروع ہوگا۔ اسد علی خان، جاوید ضیا اور ایک ایچ آر کے نمائندے پر مشتمل پی سی بی کی 3 رکنی کمیٹی موزوں 2 سے 3 امیدوار کا چناؤ کرکے اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کودیں گے۔ مالی معاملات طے ہونے کے بعد گورننگ بورڈ ممبران کی حمایت سے ایک امیدوار کا تقرر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ ممبران کو ایم ڈی کی تعیناتی کے سلسلے میں ایک سرکلر بھحوایا گیا تھا،

جس کے تحت انہوں نے اس کی منظوری دے دی ہے، اگلے مرحلے میں آئین میں ترامیم کی جائے گی۔ بورڈ سربراہ احسان مانی اپنے متعدد بیانات میں ایم ڈی کی تقرری کو لازمی قرار دے چکے ہیں، ان کا موقف ہے کہ ماضی میں تمام اختیارات کا سرچشمہ بورڈ سربراہ تھا لیکن اب ایسانہیں ہوگا، چیئرمین کے زیادہ تر اختیارات ایم ڈی استعمال کرے گا،جس سے بورڈ کے معاملات التوا کا شکارنہیں ہوں گے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر کی اپنی اہمیت برقرار رہے گی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment