بدھ, 08 مئی 2024


عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی

 

لاہور: پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی ہے اور ہر طرف پاکستانی کھلاڑی کے ہی چرچے ہو رہے ہیں عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ کے تازہ سیزن کی تیز ترین گیند کروا ددی ہے جس کی رفتار 151 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔بیگ بیش لیگ میں میلبرن رینی گیڈز کی نمائندگی کررہے عثمان شنواری نے میلبرن اسٹارز کیخلاف اپنے اسپیل کی پہلی گیند کرائی جو انتہائی تیزرفتار قرار پائی۔کھلاڑی کھیلنے کیلئے آگے بڑھا لیکن گیند اس قدر تیز تھی کہ بلے باز کو سمجھ ہی نہ آئی اور سیدھی وکٹ سے ٹکرائی جبکہ اس طوفانی گیند نے وکٹ کے پرخچے بھی اڑا کر رکھ دیئے۔عثمان شنواری نے یہ گیند 151 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کرائی ،سوشل میڈیا پر ان کی اس برق رفتار بولنگ کے خوب چرچے ہوئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment