ھفتہ, 21 ستمبر 2024


پاکستان سپرلیگ4 , دوبڑے میچز آج ہونگے

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے چوتھے میچ میں دو سیزن کی فاتح ٹیم اسلام آبا دیونائیٹڈآج ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی جبکہ کراچی کنگز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

ٹورنمنٹ کے افتتاحی میچ میں دو سیزن کے فاتح ٹیم اسلام آبا دیونائیٹڈنے جیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے لاہور قلندرز کو5 وکٹ سے شکست دے کر 2 پوائینٹس حاصل کر چکی ہے جبکہ کراچی کنگز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو سخت مقابلے کے بعد7 رنز سے شکست دے کے جیت کو اپنے نام کیا۔ گزشتہ سیزن میں اسلام آبا د اور ملتان کی ٹیمیں 2با ر مدمقابل آئیں اور دونوں میچز اسلام آبا دیونائیٹڈ کے نام رہے جبکی دوسری جانب کراچی اور لاہور کی ٹیمیں گزشتہ سیزنز میں 6 با ر آمنے سامنے آئیں ، جس میں سے لاہور ایک اورکراچی چھ میچز کی فاتح قرار پائی۔ پہلا میچ اسلام آبا دیونائیٹڈاور ملتان سلطانز کے درمیان مقامی وقت کے مطابق شام ۵ بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا

جبکہ دوسرا میچ کراچی اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان رات9:00بجے کھیلا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment