منگل, 17 ستمبر 2024


ایشین انڈورروئنگ چیمپئن شپ2024: پاکستان نے 14میڈلزجیت لئے

پاکستان روئنگ ٹیم نے تین روزہ انڈور روئنگ چیمپئن شپ مقابلے میں 14 میڈلز اپنے نام کرلئے۔

ملائیشیا میں کھیلی گئی ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان روئنگ ٹیم نے پانچ گولڈ، پانچ سلور اور 4 برونز میڈل جیت لیے۔

اس چیمپئن شپ میں ایشیا کے 15 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی تھی، پاکستان ٹیم میں 10 مرد اور چار خواتین ایتھلیٹ شامل تھیں۔

علم میں رہے کہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ 9 سے 11 اگست تک ملائیشیا کے شہر پینانگ میں کھیلی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment