جمعہ, 04 اکتوبر 2024


ہوم اکنامکس گروپ کےسالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت ہوم اکنامکس گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 249 طالبات نے رجسٹریشن حاصل کی، 244 طالبات امتحانات میں شریک ہوئیں جس میں سے 152 طالبات کامیاب قرار پائیں،اس طرح کامیابی کا تناسب 62.30 فیصد رہا۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment