ایمز ٹی وی (تجارت) قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا گیا جس کا اطلاق یکم اگست دو ہزار سولہ سے ہوگا۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں میں شرح منافع میں کمی کا اعلان کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شرح منافع میں کمی کی وجہ پاکستان انویسمنٹ بونڈز(پی آئی بیز) کی کم قیمتیں ہیں۔
سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق ڈیفینس سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح سات اعشاریہ تین تین فیصد ، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع چھ اعشاریہ ایک تین فیصد ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح چھ اعشاریہ تین فیصد ہوگی ۔ سیونگ اکاؤنٹس کیلئے شرح منافع تین اعشاریہ آٹھ فیصد ہوگی، بہبود سیونگز اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر شرح منافع نو اعشاریہ ایک فیصد ہوگئی ہے۔ نیشنل سیونگز کے مطابق شرح منافع میں کمی کی وجہ پاکستان انویسمنٹ بونڈز کی قیمت میں کمی ہے۔