ایمز ٹی وی (تجارت) 16 ماہ بعد وفاق نے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا۔ این ایف سی کا دو روزہ اجلاس 5 سے 6 ستمبر تک لاہور سول سیکرٹریٹ میں ہو گا۔
این ایف سی کا اجلاس اپریل 2015 کے بعد 5 ستمبر 2016 کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے دو صوبے جن میں سندھ اور بلوچستان حکومتوں کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہ آیا۔ اجلاس میں صوبے وفاق سے ملنے والے محاصل پر ازسرنو تجاویز دیں گے۔ آئین کے آرٹیکل 160 (3بی) کے تحت وفاقی اور صوبائی وزیر خزانہ این ایف سی ایوارڈ کے نفاذ کی ششماہی نگرانی کرنا ہے اور اپنی رپورٹ قومی اور صوبائی اسمبلی میں جمع کروانے کے پابند ہیں۔ پہلے این ایف سی ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم کا جائزہ لینے اور قومی اسمبلی سے اس رپورٹ کی منظوری کے لئے سال میں 2 بار این ایف سی کا اجلاس منعقد کیا جاتا تھا لیکن اب 16ماہ بعد اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
16 ماہ بعد وفاق نے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا
Leave a comment