ایمز ٹی وی (تجارت) جاپان پاکستانی ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے جدید ایکوپمنٹ فراہم کرے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ان جدید ایکوپمنٹس کی تنصیب پر غور جاری ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کہا ہے کہ ملک میں موجود ایئر پورٹس کی سیکیورٹی کو ICAO ، TSA اور ECAC کے عالمی معیار کے مطابق بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے اطلاق کے پیش نظر سی اے اے سیکیورٹی کے مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کی غرض سے ایئر پورٹس پر فنی مہارت سے آراستہ ایکوپمنٹ کی تنصیب پر غور کررہی ہے،جائیکا سی اے اے کو یہ ایکوپمنٹ بطور امداد فراہم کررہی ہے۔
ترجمان کے مطابق سی اے اے نے حکومت پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں ایئر پورٹس کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے ۔سی اے اے کو یہ ایکوپمنٹس جاپان کی حکومت کی جانب سے امدادی عطیہ کے طور پر فراہم کیے جائیں گے جنہیں جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کراچی، علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ، لاہور اور بےنظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر نصب کیا جائے گا۔ ترجمان نے ایکوپمنٹ کی تفصیل سے متعلق بتایا کہ فراہم کیے جانے والے اس ایکوپمنٹ میں EDS بیگیج ا سکینر ( سنگل ویو اور سی ٹی ٹیکنالوجی دونوں)، کارگو وہیکل کنٹینر اسکینر اور وہیکل اسکینرزشامل ہیں ۔