ایمز ٹی وی (تجارت) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 2ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلا م آباد میں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کو گریجویٹی کی ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
محنت رنگ لے آئی، پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کے لیے خوشخبری
Leave a comment