ایمز ٹی وی (تجارت )اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اسلامی بینکنگ کو سود سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے اسٹیٹ بنک نے سرکلر بھی جاری کر دیا ہے ۔جس کے تحت اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اسلامک بنکوں کے لیے اسلامک فنانسنگ کی پراڈکٹس متعارف کرانے کے حوالے قوانین میں ترامیم کر دی ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ براہ راست سود کی وصولی پر پابندی کے باوجود اکثر اسلامک بنک پرائسنگ ریفرنس کے طور پر شرح سود کی بنیاد پر بینچ مارکس کو استعمال کر رہی ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں اسلامک اسکالرز کی جانب سے اسلامک بنکنگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا تھا۔