اتوار, 24 نومبر 2024


سارک سربراہ کانفرنس کے بعد سارک بزنس لیڈرز کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی

ایمز ٹی وی (تجارت) سارک سربراہ کانفرنس کی منسوخی کے بعد سارک ممبر ممالک کے درمیان تجارت اورسیاحت کے فروغ کے لیے بلائی گئی سارک بزنس لیڈرز کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی ہے،اس سلسلے میں دفترخارجہ نے سارک چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کوآگاہ کردیاہے،سارک بزنس لیڈرزکانفرنس کی منسوخی کا باقاعدہ اعلان آئندہ 2 روز میں کر دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق سارک سربراہ اجلاس سے اگلے ماہ نومبرمیں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے زیراہتمام سارک ممالک کے تاجروں اورسرمایہ کاروں کی کانفرنس ہونی تھی،اس سلسلے میں سارک چیمبرآف کامرس نے انتظامات کوحتمی شکل دے دی تھی اورسارک ممالک کے وزرائے تجارت کوبھی کانفرنس میں شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیے تھے جبکہ نیپال سمیت کئی ملکوں کے وزرائے تجارت نے کانفرنس میں شرکت کی حامی بھرلی تھی۔

پیرکواس سلسلے میں دفترخارجہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ اس وقت حالات کشیدہ ہیںاور بھارت کھلی جارحیت پر اتر آیا،اس لیے سارک بزنس لیڈرز کانفرنس کومنسوخ کیاجائے،ذرائع کے مطابق سارک بزنس کانفرنس کا انعقاد حکومت کراتی ہے اس لیے حکومت کی منظوری کے بغیراس کاانعقاد ممکن نہیں ہے۔ اس حوالے سے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر نائب صدرافتخارملک نے اس بات کی تصدیق کی کہ سارک بزنس لیڈرزکانفرنس کو منسوخ کیاجارہاہے،انھوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے اور سرحدوںپرمسلسل گولہ باری ہو رہی ہے،جنگی حالات کے پیش نظرکانفرنس کو منسوخ کیا جا رہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment